0
Jannat Kay Haseen Manazir
Posted by Unknown
on
Thursday, September 12, 2013
in
ISLAM
Jannat Kay Haseen Manazir
کتاب جنت کے حسین مناظر
641 صفحات
641 صفحات
یہ
دنیا دارالعمل ہے.اس کے بعد عالم برزخ دارالانتظام ہے اور آخرت دارالقرار
ہے اور اس دارالقرار میں مومن کا اصل گھر جنت ہے.زیر نظر کتاب جناب مولانا
امداداللہ انور صاحب کی تالیف ہے.جس میں انہوں نے ہمیں اپنے اصلی گھر سے
روشناس کرانے کے لئے بڑی محنت فرمائی اور بہت سی کتابوں سے جنت کے حسین
مناظر کو جمع کر کے ایک دلچسپ گلدستہ تیار فرمایا ہے.وہ کون شخص ہے جس کو
اپنے گھر سے پیار نہ ہو.اور کونسا دل ہے جس میں اپنے گھر کے حسین مناظر کی
تڑپ نہ ہو.مولانا نے نہایت محنت اوردیدہ ریزی سے اس کو مرتب فرماہا ہے.آیات
قرآنیہ اور احادیث رسول اللہ کے مبارک الفاظ درج کر کے نہایت عام فہم تر
جمہ فرمادیا.مولانا نے اس کتاب میں ایسی عجیب ترتیب رکھی ہے کہ آپ کتاب
پڑھتے ہوئے یہ بات شدت سے محسوس فرمائیں گے کہ اس دنیا کے گھر میں جس میں
ہم نے ساٹھ ستر سال گزارے ہیں.ہمیں اس گھر کا ابھی ایسا مکمل تعارف نہیں
ہوسکا جتنا مولانا نے اس کتاب میں کردیا ہے.جنت کا محل و قوع،اسکی چار
دیواری،اسکی مٹی،اینٹیں.جنت کے دن رات،جنت کا سایہ،جنت کی جوشبوہیں جنت کے
دورازے جنت کی چابی،جنت کی کرنسی(نیکی اور اسکی قیمت) جنت میں اللہ کی
رحمتوں کے نظارے.جنت میں کیا کیا اعلانات ہوں گے،جنت کے حصول کے لئے آپ کن
کن اعمال کوبجالائیں.اپنے مال کو کس طرح کریں کہ وہ دنیا کی کرنسی سے جنت
کی کرنسی میں تبدیل ہوجائے اور اس کرنسی سے آپ اپنے اصلی گھر کو مزید سجا
سکیں.آپ اپنے اوقات کا کیا ٹائم ٹینل بنائیں کہ یہ گھر بھی آباد رہے اور
اپنے اصلی گھر کی لگن بھی ایسی لگ جائے کہ اس کے حصول کے لئے آپ اس چار دن
کی زندگی میں بھر پور کوشش کر لیں.
اس دور میں جبکہ لوگ رات دن دنیا ہی کی فکر میں سرگرداں ہیں اور اپنے اصلی گھر کو عملاّّ بھلے ہوہے ہیں. مولانا نے اصلی گھر کی یاد دلا کر ہم پربہت بڑا احسان فرمایا ہے
اس دور میں جبکہ لوگ رات دن دنیا ہی کی فکر میں سرگرداں ہیں اور اپنے اصلی گھر کو عملاّّ بھلے ہوہے ہیں. مولانا نے اصلی گھر کی یاد دلا کر ہم پربہت بڑا احسان فرمایا ہے