0
Allah Ke Zikar Ke Fazilat
Posted by Unknown
on
Wednesday, August 21, 2013
in
ISLAM
ایک
دن موسٰی علیہ السلام کسی راستے سے گزر رہے تھے کہ ان کے دل میں خیال آیا
کہ صرف میں ہی اللہ کا ذکر کرتا جارہا ہوں اور کوئی نہیں تو اللہ نے تمام
جانداروں درختوں پتوں کو حکم دیا کہ ذکر کی آواز بلند کرو تو ہر طرف اللہ
کے ذکر کی آواز بلند ہو گئی تو موسٰی علیہ السلام سجدے میں گر گئے اور کہا
کہ اے رب کائنات کیا زمین کے نیچے بھی تیرا ذکر ہوتا ہے تو اللہ نے کہا
اپنا عصا زمین پر مارو تو موسٰی علیہ السلام نے اپنا عصا زمین پر مارا تو
زمین پھٹ گئی اور پانی نکلا تو اللہ نے کہا اس پر بھی عصا مارو آپ نے پانی
پر بھی عصا مارا تو پانی پھٹ گیا اور پتھر نکل آیا تو اللہ نے کہا اس پر
عصا مارو تو آپ نے پتھر پر عصا مارا تو ایک سبز رنگ کا جانور اللہ اللہ
اللہ کا ذکر کر رہا تھا تو آپ نے اس سے پوچھا کی کب سے ذکر کر رہے ہو تو اس
جانور نے کہا میں آج سے پانچ ہزار سو سال پہلے سے ذکر کر رہا ہوں تو آپ نے
پوچھا کیا کھاتے ہو کیا پیتے ہو تو جانور نے کہا اے اللہ کے نبی میرا
کھانا پینا اس اللہ کے ذکر میں ہے نہ مجھے بھوک لگتی ہے نہ پیاس اور اے نبی
اللہ اب تم جاؤ کیونکہ جب سے اللہ نے مجھے بنایا ہے میں نے کسی سے بات
نہیں کی کہیں ایسا نہ ہو اللہ مجھ سے ناراض ہو جائے یہ سن کر موسٰی علیہ
السلام سجدے میں گر گئے اور زمین برابر ہو گئی
Post a Comment